کراچی: پی آئی اے ملازمین کی نجکاری کے خلاف ہڑتال جاری ، پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل
سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 10:58
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : پی آئی اے ملازمین کی نجکاری کے خلاف ہڑتال کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بھی بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پی آئی اے کی دو درجن سے زائد پروازیں یوم ھٰذا بھی یا تو تاخیر کاشکار ہیں یا پھر منسوخ کردی گئی ہیں۔اسلام آباد سے پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز پی کے 7307 منسوخ کردی گئی ۔
پی آئی اے کی پشاور جانے والی پرواز پی کے 285 منسوخ کردی گئی۔اسلام آباد سے پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 363 منسوخ کردی گئی ۔پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز پی کے 211 منسوخ کردی گئی۔کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ سے کراچی کی پروازپی کے736 تاخیرکاشکار ہے۔(جاری ہے)
ڈیرہ غازی خان سے کراچی کی پروازپی کے585 منسوخ کردی گئی۔پشاور سےکراچی کی پرواز پی کے 353 تاخیر کا شکار ہے۔
پی آئی اے کی اسکردو جانے والی پرواز پی کے 451 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے کی گلگت جانے والی پرواز پی کے 605 منسوخ کردی گئی ۔لاہور سے کراچی کی پرواز پی کے303 منسوخ کردی گئی۔کوئٹہ سے کراچی کی پروازپی کے526 منسوخ کردی گئی۔فیصل آباد سے کراچی کی پروازپی کے341 منسوخ کردی گئی ۔ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے331 منسوخ کردی گئی۔تربت سےکراچی کی پروازپی کے 502 منسوخ کردی گئی۔کوئٹہ سے کراچی کی پروازپی کے 363 منسوخ کردی گئی۔رحیم یارخان سے کراچی کی پرواز پی کے 583 منسوخ کردی گئی۔کوئٹہ سے کراچی کی پروازپی کے 689 منسوخ کردی گئی۔اسلام آباد سے کراچی کی پروازپی کے 369 منسوخ کردی گئی۔گوادر اور سکھر سے آنے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 855 منسوخ کردی گئی۔اسلام آباد سےپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 301 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے کی سکھر جانے والی پرواز پی کے 691 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے کی چترال جانے والی پرواز پی کے 660 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے کی ژوب جانے والی پرواز پی کے 689 منسوخ کردی گئی۔پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 785 منسوخ کردی گئی۔ دوسری جانب پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہوتے ہی دیفر نجی ائیر لائنز نے پروازوں نے کرایوں میں 3 سو فیصد تک اضافہ کر لیا ہے۔ ائیر پورٹس پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس اور پاک فوج کے دستے موجود ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے واٹر کینن بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ملازمین نے پی آئی اے آفس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے جبکہ ملازمین نے جہاز اُڑانے سے بھی انکار کر دیا ہے جس کے باعث مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.