آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ ، پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 213رنز کا ہدف دیدیا

بدھ 3 فروری 2016 11:25

آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ ، پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 213رنز کا ہدف ..

ڈھاکہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3 فروری- 2016ء) آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 213رنز کا ہدف دیا ہے ۔ ڈھاکہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت ملنے کے بعد مقررہ 50اوورز بھی نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 48.4اوورز میں 212رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے حسن محسن 86 ،سلمان فیاض 33،محمد عمر 26اور سیف بدر 24رنز کیساتھ نمایا ں بلے باز رہے ۔ سری لنکا کی جانب سے نمیش ، ڈی سلوا اور سلوا نے 2،2جبکہ فرنینڈو اور آسالانکا نے 1،1کھلاڑی آؤ ٹ کیا ۔