معروف کلاسیکل گلوکارہ ملکہ پکھراج کی12ویں برسی کل منا ئی جا ئے گی

بدھ 3 فروری 2016 11:35

معروف کلاسیکل گلوکارہ ملکہ پکھراج کی12ویں برسی کل منا ئی جا ئے گی

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) برصغیر کی معروف کلاسیکل گلوکارہ ملکہ پکھراج کو اس دنیا سے رخصت ہوئے بارہ برس بیت گئے ان کی12ویں برسی آ ج جمعرات کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاوہ معروف گلوکارہ طاہرہ سیّد کی والدہ تھیں۔

(جاری ہے)

ملکہ پکھراج جموں کشمیر میں پید ا ہوئیں قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان منتقل ہو گئیں اور لاہور کو اپنا مسکن بنایاملکہ پکھراج کو ٹھمری،غزل،بھجن اور ڈوگری لوک گیتوں پر عبور حاصل تھاانہیں حفیظ جالندھری کا مشہور کلام ” ابھی تو میں جوان ہوں “ گا کر بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔

ملکہ پکھراج کی بیٹی طاہرہ سیّد بھی ملک کی معروف کلاسیکل گلوکارہ ہیں۔ برصغیر کی یہ عظیم مغنیہ ملکہ پکھراج 4فروری2004ء کو بانوے برس کی عمر میں جہان فانی سے رخصت ہو گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :