انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، لیسٹر سٹی نے لیور پول کو بآسانی شکست دے دی

بدھ 3 فروری 2016 11:45

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، لیسٹر سٹی نے لیور پول کو بآسانی شکست دے دی

لندن ، انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ، لیسٹر سٹی نے لیور پول اور ویسٹ ہیم نے آسٹن ویلا کو شکست دے دی ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی اور لیور پول کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں تاہم تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی ۔

(جاری ہے)

جمی وارڈی نے دوسرے ہاف میں دو گول کر کے لیسٹر سٹی کو لیور پول کے خلاف کامیابی دلا دی ، پریمیئر لیگ کے ایک اور میچ میں آسٹن ویلا کو ویسٹ ہیم کے ہاتھوں دو گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ لیگ ٹیبل پر لیسٹر سٹی اس وقت 50 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے ۔