وراسٹائل اداکارخیام سرحدی کو بچھڑے5برس بیت گئے

بدھ 3 فروری 2016 12:22

وراسٹائل اداکارخیام سرحدی کو بچھڑے5برس بیت گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) ٹیلیویژن، ریڈیواورفلم کے وراسٹائل اداکارخیام سرحدی کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے۔پاکستان کے مختلف مشہورڈرامہ سیریلزمیں جلوہ گر ہونے والے خیام سرحدی نے اپنے منفرد انداز سے ہرکردارکو بخوبی نبھایا۔خیام سرحدی کو اردو پڑھنے میں دشواری کے باعث ڈرامہ اسکرپٹ رومن اردو میں تحریر کر کے دیا جاتا تھا جسے وہ احسن طریقے سے ادا کرتے۔

(جاری ہے)

خیام سرحدی جن لازوال ڈراموں میں اپنی اداکاری کے سبب مشہورہیں ان میں وارث، ریزہ ریزہ، غلام گردش، من چلے کا سودا ہو یا دہلیز، داستان، سورج کے ساتھ ساتھ شامل ہے۔3فروری 2011 کی شب ایک ڈرامے کی عکس بندی سے واپسی پر دل کا دورہ خیام سرحدی کے لئے جان لیوا ثابت ہوا اور یہ عظیم فنکار ڈرامہ انڈسٹری سمیت اپنے چاہنے والوں سے بچھڑگیا۔خیام سرحدی کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں پرائڈ آف پرفارمنس ایواڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔