اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 89 جھنگ سے ن لیگی رہنما شیخ محمد اکرم کی رکنیت بحال کر دی
سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 12:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) : سپریم کورٹ نے این اے 89 جھنگ سے متعلق الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ن لیگی رہنما شیخ محمد اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے این اے 89 جھنگ میں الیکشن ٹریبونل کا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے شیخ محمد اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی ہے۔
سپریم کورٹ میں جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ جبکہ کیس کا فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے پڑھ کر سنایا۔شیخ محمد اکرم نے 74324ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی مولانا محمد احمد لدھیانوی نے 71598ووٹ حاصل کیے تھے۔ کاغذات نامزدگی میں شناختی کارڈ نمبر اور ولدیت کے غلط اندراج پر فیصل آباد کے الیکشن کمیشن نے 18 اپریل 2014 ءکو دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوارمولانا احمد لدھانوی کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.