پاکستان میں کرکٹ کھیل کر خوشی ہوگی ، شین واٹسن
بدھ 3 فروری 2016 12:39
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راوٴنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں سیکیورٹی صورت حال بہتر ہو جائے تو انہیں وہاں کرکٹ کھیل کر خوشی ہوگی۔، آسٹریلیا میں انڈیا کے خلاف سیریز کے بعد واٹسن پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل واٹسن نے کہا کہ انہیں 2005 میں آسٹریلیا اے کے لیے پاکستان میں سیریز کھیلنے کا بہت مزہ آیا تھا۔
’تاہم کھلاڑیوں کی سیکیورٹی ایک اہم مسئلہ ہے۔ اگر پاکستان کو دنیا بھر کے کھلاڑیوں کے لیے محفوظ قرار دے دیا جاتا ہے تو مجھے وہاں کھیل کر خوشی ہوگی۔واٹسن کا کہنا تھا کہ سیکورٹی تحفظات کے باعث پاکستان کو طویل عرصے سے اپنی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں مل سکا، لیکن امید ہے کہ جلد ہی یہ صورت حال تبدیل ہوگی۔(جاری ہے)
پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اچھی فارم کے ذریعے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے کے خواہش مند ہیں۔
'میں پچھلے ایک، ڈیڑھ ماہ سے اچھی فارم میں ہوں اور دبئی میں کھیلنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔ امید ہے یہاں اچھی کارکردگی دکھا سکوں گا۔'انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر خوش ہیں جبکہ ان کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ میں کچھ ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں جن کے ساتھ کھیلنے میں مزہ آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.