روس کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر امریکہ اپنی دفاعی بجٹ بڑھانا چاہتا ہے

بدھ 3 فروری 2016 12:47

روس کی طرف سے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر امریکہ اپنی دفاعی بجٹ بڑھانا ..

واشنگٹن ۔ 3 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) امریکی محکمہ دفاع روس اور چین کی بڑھتی ہوئے فوجی طاقت کے پیش نظردفاعی بجٹ بڑھانے کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق آئندہ دس سالوں میں امریکا روس اور چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، اخبار نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت امریکا یورپ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کے لئے چار گنا زیادہ رقوم مختص کرے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ امریکا دنیا کے مختلف علاقوں میں تعینات اپنے عسکری سامان کی مقدار بڑھانا، اپنے اتحادیوں کو فوجی انفراسٹراکچر مضبوط کرنے اور فوجیوں کو تربیت دینے میں اپنی اتحادیوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :