پاکستان سپر لیگ کا آغاز جمعرات کو رنگا رنگ تقریب کے ساتھ یو اے ای میں ہوگا

بدھ 3 فروری 2016 12:55

پاکستان سپر لیگ کا آغاز جمعرات کو رنگا رنگ تقریب کے ساتھ یو اے ای میں ..

دبئی۔ 03 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز جمعرات کو رنگا رنگ تقریب کے ساتھ یو اے ای میں ہوگا۔ پی ایس ایل 24 فروری تک دبئی اور شارجہ ( یو اے ای ) میں کھیلی جائیگی۔ 21 روزہ ٹورنامنٹ میں 24 میچز کھیلے جائیں گے۔ معروف گلوکار علی ظفر اور سین پال پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

میگا ایونٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندر، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز شامل ہیں۔ 24 فروری تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ دنیا بھر سے نامور کرکٹر ایکشن میں دکھائی دیں گے جن میں کرس گیل، کیون پیٹرسن، شین واٹسن، شان ٹیٹ، بریڈ ہیڈن، شکیب الحسن، لوک رائٹ، تمیم اقبال، ڈوئن براوو، آندرے رسل، محمد نبی اور جیڈ ڈیرن بیک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی مرحلے میں ہر ٹیم آٹھ میچ کھیلے گی اور چار ٹاپ ٹیموں کے درمیان کوالیفائنگ فائنل کھیلے جائیں گے جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 23 فروری کو گا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔ تمام میچز دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم اور شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں تمام پانچ ٹیموں کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں پشاور ظالمی، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور لاہور قلند ر حصہ لیں گی، ہر ٹیم کے سکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری کے کھلاڑی شامل ہیں جس میں سے میچ کے دوران حتمی 11کھلاڑیوں کا چناؤ ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کریں گے اور کوچنگ کے فرائض ڈین جونز سر انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن، آندرے رسل، سیموئل بدری، محمد عرفان، بریڈ ہیڈن، شرجیل خان، محمد سمیع، خالد لطیف، بابر اعظم، عمران خالد، کامران غلام، عمر امین، سیم بلنگز، رمان رئیس، احمد بٹ، اشعر زیدی، سعید اجمل، حسین طلعت اور عمر صدیق شامل ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ کوچنگ مکی آرتھر کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، سہیل تنویر، عماد وسیم، روی بوپارا، لینڈن سیمنز، محمد عامر، بلاول بھٹی، جیمز وینس، افتخار احمد، نعمان انور، مشفق الرحیم، اسامہ میر، سہیل خان، امیر حمزہ، سیف اللہ بنگش، تلکارتنے دلشان، شاہ زیب حسن اور فواد عالم جبکہ پشاور ظالمی کی قیادت شاہد آفریدی اور کوچنگ محمد اکرم کریں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض، ڈیرن سیمی، کامران اکمل، محمد حفیظ، شاؤن ٹیٹ، تمیم اقبال، جنید خان، جم ایلن بائی، عامر یامین، ڈیوڈ مالان، عمران خان جونیئر، شاہد یوسف، عبد الرحمان، مصدق احمد علی، حسن علی، محمد اصغر، براڈ ہوج، اصرار اللہ اور تاج ولی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ کوچ معین خان ہوں گے اور دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن، احمد شہزاد، انور علی، جیسن ہولڈر، لیوک رائٹ، ذوالفقار بابر، عمر گل، ایلٹن چکمبورا، بلال آصف، اسد شفیق، محمد نواز، سعد نسیم، محمد نبی اکبر الرحمان، بسمہ اللہ خان، کمار سنگاکارا، اعزاز چیمہ اور رمیض راجہ جونیئر شامل ہیں۔

لاہور قلندر کی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ کوچنگ پیڈی اپٹن کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل، ڈیوان بریوو، عمر اکمل، محمد رضوان، یاسر شاہ، شعیب مقصود، مصطفیز الرحمان، کیون کوپر، کیمرون ڈیلپورٹ، ظفر گوہر، حماد اعظم، ضیاء الحق، زوہیب خان، نوید یاسین، عدنان رسول، عبدالرزاق، مختار احمد، احسان عادل اور عمران بٹ شامل ہیں۔

پشاور ظالمی کی ٹیم کو ہائر گروپ ، کراچی کنگز کی ٹیم کو اے آر وائی میڈیا گروپ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو یو اے ای کیپٹل وینچز ، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم کو عمر ایسوسی ایٹس اور لاہور قلندر کی ٹیم کو قطر آئل گروپ نے خریدا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائیگا، فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :