ایبٹ آباد کی مقامی عدالت نے میر شکیل الرحمان اور شائستہ لودھی کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 3 فروری 2016 13:15

ایبٹ آباد کی مقامی عدالت نے میر شکیل الرحمان اور شائستہ لودھی کے گرفتاری ..

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) :ایبٹ آباد کی مقامی عدالت نے میر شکیل الرحمان اور شائستہ لودھی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی مقامی عدالت میں ایک شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں کہا گیا کہ توہین اہل بیت کے ملزمان وینا ملک اور اسد خٹک پاکستان میں موجود ہیں لہٰذا ان کو گرفتار کیا جائے ۔جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے میر شکیل الرحمان، میر ابراہیم اور شائستہ لودھی سمیت وینا ملک اور اس خٹک کو بھی گرفتار کر نے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے آئندہ سماعت میںملزمان کی جائیداد قرق کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

متعلقہ عنوان :