بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے شاہ رخ پیسے کم ہونے کا رونا رونے لگے

تمام پیسہ فلمو ں میں لگا دیا…کاش میرے پاس پیسے ہوتے تو میں طیارہ خرید لیتا ‘ شاہ رخ خان

بدھ 3 فروری 2016 13:36

بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے شاہ رخ پیسے کم ہونے کا رونا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خان اگر چہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں لیکن کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جو ان کی بساط سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ایک طیارہ خریدنے کا خواہشمند ہوں لیکن میرے پاس رقم نہیں ہے کیونکہ میں اپنی تمام دولت فلموں پر خرچ کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ذاتی طیارے پر سفر کے ذریعے میں پہلے سے زیادہ بہت سارے امور انجام دے سکتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میرے پاس جب بھی پیسہ آتاہے تو اس کے ساتھ ہی میں تذبذب کا شکار ہوتاہوں کہ آیا مجھے ان پیسوں سے طیارہ خریدنا چاہیے یا انہیں فلم بنانے پر خرچ کرنا چاہیے ، تو بالآخر وہ ساری رقم فلم پر ہی خرچ ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :