جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ کا رنویر سنگھ کے ہمراہ رقص

بدھ 3 فروری 2016 13:36

جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ کا رنویر سنگھ کے ہمراہ رقص

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے میراٹھی دھنوں پر اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ بہترین رقص کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔بولی ووڈ انڈسٹری کیساتھ اپنی محبت کا اقرار کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر وہ سیاستدان نہ ہوتے تو لازماً اداکار ہوتے۔گزشتہ روز ایک ایوارڈ تقریب میں اداکار رنویر سنگھ فاروق عبداللہ کو سٹیج پر لے گئے اور انکے ساتھ باقاعدہ رقص پیش کیا۔

(جاری ہے)

اداکار کا کہنا تھا کہ اگر فاروق عبداللہ اداکار بن جائیں تو میگا سٹار امیتابھ بچن لازماً مشکل میں پڑ جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب ستار نے سٹیج پر رقص کرنا شروع کیا تو ہال میں بیٹھے لوگ دنگ رہ گئے۔واضح رہے رنویر سنگھ مذکورہ ایوارڈ تقریب میں بھی اپنی گزشتہ برس نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر کئی ایوارڈز اپنے نا م کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اداکار آئندہ آدتیہ چوپڑا کی نئی آنے والی فلم ”بے فکرے“ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے

متعلقہ عنوان :