ملائیشیا نے چینی سیاحوں کے لیے ویزا پابندی ختم کر دی

بدھ 3 فروری 2016 13:39

ملائیشیا نے چینی سیاحوں کے لیے ویزا پابندی ختم کر دی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) ملائیشیا نے اپنی سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے چینی سیاحوں کے لیے ویزا کی پابندی ختم کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چینی سیاحوں کے لیے ویزا لازمی نہیں ہو گا ۔ وہ پندرہ دن کے لیے بغیر ویزا کے سیاحت کے لیے آ سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نئی پالیسی کا اطلاق یکم مارچ سے 31دسمبر 2016تک ہو گا ۔ دریں اثنا ملائیشیا کے وزیر داخلہ احمد زاہد حمیدی نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے ۔چین کے پبلک سکیورٹی کے وزیر گاؤ نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تعاون بڑھانے ،دہشت گردی کے خاتمہ اور قومی تحفظ کے لیے مل کر کام کریں تا کہ پر امن ماحول میں معاشی ترقی حاصل کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :