متنازعہ بیان دینے والی شخصیات اپنی بات پر قائم رہیں ‘ کنگنا رناوت
بدھ 3 فروری 2016 13:41
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) بولی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کا کہناہے کہ انڈسٹری کی جن شخصیات نے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پربیانات دیے ہیں انھیں چاہیے کہ وہ اپنے بیانات پر کار بند رہیں۔اداکارہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جن شخصیات نے متنازعہ بیان دیے ہیں انھیں اب ان کیلئے صفائیاں دینے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے سپر سٹار شاہ رخ خان ، عامر اور کرن جوہرکو ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرنے کی بنا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جس رخ میں ان شخصیات نے اپنی رائے کا اظہار کیا عوام نے اسے کسی اور رخ کے مطابق لیا تاہم اب جو ہو گیا سو ہو گیا۔29سالہ اداکارہ نے کہا کہ وہ آزادی اظہار رائے کی حامی ہیں لیکن ہمیں کچھ بھی بولنے سے قبل سوچنا چاہیے سننے والے ہماری بات کا کچھ بھی مطلب نکال سکتے ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اسی بنا پر سماجی روابط کی سائٹس پر نہیں آتیں تاکہ ان کے کسی بیا ن کی وجہ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس نہ لگ جائے۔ واضح رہے اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رنگون“ میں اداکار شاہد کپور اور سیف علی خان کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صلح ہوگئی
-
لیجنڈری قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے 8 برس بیت گئے
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا
-
ان سب کو سلام جو مجھ پر تنقید کررہے ہیں‘ آئمہ بیگ کا عمرے سے واپسی پر ناقدین کو جواب
-
اکشے کمار نے یکے بعد دیگرے فلمیں فلاپ ہونے پر خاموشی توڑدی
-
ممبئی، پولیس کی حقہ بار میں کارروائی، بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کو پکڑ لیا
-
ٹائی ٹینک میں ہیروئین کو بچانے کیلئے استعمال ہونے والا تختہ 20 کروڑروپوں میں نیلام
-
لندن میں ایک دوست نے اپارٹمنٹ گفٹ کیا وہیں رہتی ہوں، حریم شاہ
-
آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا
-
بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی
-
سارہ علی خان نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیدیا
-
اداکارہ جاناں ملک نے بھی سرجری کروا لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.