گھربچانے کیلئے ارباز خان ملائیکہ اروڑا کے دوستوں کی منتیں کرنے لگے

بدھ 3 فروری 2016 13:48

گھربچانے کیلئے ارباز خان ملائیکہ اروڑا کے دوستوں کی منتیں کرنے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار و فلمساز ارباز خان اور اہلیہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان کی طلاق کی خبریں آجکل ہر طرف گردش کر رہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے میں علیحدگی کی بڑی وجہ اداکار ارجن کپور ہیں۔ علا وہ ازیں آجکل اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان اور ارجن کپور ایک مرتبہ پھر سے ایک ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم دوسری جانب ارباز خان اپنا گھر بچانے کیلئے اہلیہ کے قریبی دوستوں سے رابطے کرنے میں مصروف ہیں تاکہ وہ انھیں سمجھائیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ارباز خان نے اداکارہ کرشمہ کپور جو ملائیکہ کی بہترین دوستوں میں سے ایک ہیں کہ ساتھ طویل بات کی ہے۔ارباز خان نے کرشمہ کپور سے درخواست کی ہے کہ وہ ملائیکہ سے بات کریں اور انھیں سمجھائیں۔ اداکارہ کرشمہ کپور کی جانب سے اداکار کو یقین دیہانی کرائی گئی ہے کہ وہ جلد ملائیکہ سے بات کر کے انھیں سمجھانے کی کو شش کریں گی۔اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ملائیکہ اروڑا خان کرشمہ کپور کی بات پر عمل بھی کریں گی یا نہیں