لیڈی گاگا ڈیوڈ بوئی کو خراج تحسین پیش کریں گی

بدھ 3 فروری 2016 13:48

لیڈی گاگا ڈیوڈ بوئی کو خراج تحسین پیش کریں گی

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) معروف گلوکارہ لیڈی گاگا رواں سال منعقد کی جانے والی گرامی ایوارڈ تقریب میں ممتاز مرحوم گلوکار ڈیوڈ بوئی کو خراج تحسین پیش کریں گی۔تقریب آرگنائزرز کی جانب سے میڈیا نمائندگان کوبتایا گیاکہ لیجنڈری موسیقار و گلوکارکی فنی خدمات کے پیش نظر انھیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ وہ گلوکارہ کو پہلے سے ہی شو میں فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے بک کر چکے تھے۔

(جاری ہے)

بعد از بوئی کی اچانک موت کی وجہ سے انھیں اپنے پروگرام میں کچھ تبدیلی کرنی پڑی۔ ایگزیکٹیو پروڈیوسر کین ایرلک نے کہا کہ انھوں نے گلوکار کی وفات کا سن کے چند لمحوں میں اپنے منصوبے میں تبدیلی کا فیصلہ کیا اور لیڈ ی گاگا کو اطلاع دی اور گلوکارہ نے بخوشی اس پیشکش کو قبول کر لیا۔ انھو ں نے بتایا کہ انکے خیال کے مطابق ڈیوڈ بوئی جیسے اعلیٰ پائے کے گلوکار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لیڈی گاگا سے بہتر کوئی اور انتخاب ہو ہی نہیں سکتا۔ واضح رہے گلوکار ڈیوڈ بوئی رواں برس10جنوری کے روز کینسر کے باعث نیویارک میں انتقال کر گئے تھے