وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے ٹیوٹا کے زیر اہتمام جدید کورسز متعارف کروا ئے جارہے ہیں ۔چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ
میاں محمد ندیم بدھ 3 فروری 2016 13:59
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03فروری۔2016ء) چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق خواتین کو ہنر مند بنانے کیلئے ٹیوٹا کے زیر اہتمام جدید کورسز متعارف کروا ئے جارہے ہیں ۔ہماری بچیاں وزیر اعلی کے یقینی روزگار کے مشن سے بھرپور فائد ہ اٹھائیں اور وہ ہنر مند بن کراپنے خاندان کے ساتھ ساتھ ملکی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریںکیونکہ ملکی معاشی ترقی تربیت یافتہ نوجوانوںکی معاونت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
ترقی یافتہ ممالک میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق متعارف کروائے جانیوالے قابل روزگار شارٹ کورسز میں خواتین کیلئے انڈسٹریل سٹچنگ، بیوٹیشن، کچن ہیلپر، کوکنگ، آٹو کیڈ، سر ٹیفکیٹ ان کمپیوٹر ایپلیکشن، ویب ڈیزائننگ اور سپوکن انگلش کورسز شامل کئے گئے ہیں ۔(جاری ہے)
صوبہ بھر میں ان قابل روزگار شارٹ کورسزمیں ہزاروں خواتین ٹریننگ حاصل کر چکی ہیں۔
جدید کورسز میں تربیت خواتین کے مستقبل کےلئے فاہدہ مند ثابت ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کےلئے روزگار کے حوالے سے شروع کئے گئے شارٹ کورسز کے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، اختر عباس بھروانہ، اظہر اقبال شاد، محمد مقصود، مصطفی کمال پاشا، عائشہ قاضی، بشری اختر، عظمی نادیہ، سرفراز انور اور دیگر افسران بھی اس موقع پر شامل تھے ۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ اس وقت بیوٹیشن سیکٹر معاشر ے میں اہم حیثیت حاصل کر چکا ہے۔ بیوٹیشن کے شارٹ کورسز میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین کیلئے مزید ایڈوانس کورس پرائیویٹ سیکٹرکے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے جس سے 12000خواتین کو سالانہ تربیت دے جائے گی۔ بیوٹیشن کے ایڈوانس کورس کو ابتدائی طور پر لاہور میں اور بعد ازاں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ خواتین اداروں میں پڑھائے جانیوالے تین سالہ ڈپلومہ ڈریس ڈیزائننگ اینڈ میکنگ( ڈی ڈی ایم) کے نصاب میں انڈسٹری کی ڈیمانڈ کے مطابق نظر ثانی کی جا چکی ہے اورانٹرن شپ کو پہلی بار نصاب میںشامل کیا گیا ہے۔خواتین اساتذہ کی ٹریننگ کوالٹی کے معیار میں مزید بہتری کیلئے ڈپلومہ ووکیشنل ٹیچرز ڈویلپمنٹ (ڈی وی ٹی ڈی) کے نصاب میں بھی نظر ثانی کر دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.