کورین سفارتی اہلکارنے فلائٹ منسوخی سے متعلق معلومات نہ دینے پراسلام آباد میں پی آئی اے اسٹاف کوکھری کھری سنادیں

بدھ 3 فروری 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) چین جانے والے کورین سفارتی اہلکارنے فلائٹ منسوخی سے متعلق معلومات نہ دینے پراسلام آباد میں پی آئی اے اسٹاف کوکھری کھری سنادیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پی آئی اے کے ہیڈکوارٹرمیں بھی ملازمین کے احتجاج کے باعث کام ٹھپ رہا ‘فلائٹ منسوخی پرپی آئی اے آفس پہنچنے والے کورین سفارتی اہلکارنے بتایاکہ میں نے ریڈیو اور ٹی وی پر سنا کے پی آئی اے کا عملہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے مجھے بتایا گیا کہ آپ آفس جائیں عملہ آپ کا کام کریگاکورین سفارتی اہلکارکے مطابق مجھے پاک چین اقتصادی راہداری پر اہم اجلاس میں شرکت کیلئے چین جانا تھا تاہم میری پرواز منسوخ کر دی گئی اوریہاں کوئی معلومات دینے والابھی نہیں ہے

متعلقہ عنوان :