سپیکر رانامحمد اقبال خاں سے سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 فروری 2016 14:21

سپیکر رانامحمد اقبال خاں سے سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03فروری۔2016ء) سپیکرپنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خاں سے بلوچستان اسمبلی کی سپیکرمحترمہ راحیلہ حمید خاں درانی نے اسمبلی چیمبرز میں ملاقات کی ۔ جس میں باہمی دلچسپی اور خاص طور پر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد اقبال خاںنے محترمہ راحیلہ حمید خاں درانی کو صوبہ بلوچستان کی پہلی خاتون سپیکر بننے پر مبارکباد پیش کی ۔ محترمہ سپیکرنے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی ۔ بعد ازاںمعزز مہمان کو سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے اسمبلی شیلڈ پیش کی۔

سپیکر رانامحمد اقبال خاں سے سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان ..

متعلقہ عنوان :