پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی نے ایونٹ کا تیسرا ایڈیشن پاکستان میں کرانیکا اعلان کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 فروری 2016 14:45

پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی نے ایونٹ کا تیسرا ایڈیشن پاکستان میں کرانیکا ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3 فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چیئر مین اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی گورننگ بورڈ کے ممبر نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن پاکستان میں کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے کچھ میچز لاہور اور کراچی میں بھی کرائے جائیں گے ۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستا ن میں سکیورٹی کے حالات خراب ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات میں کروانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ آسٹریلیوی آل راؤنڈر شین واٹسن بھی یہ کہ چکے ہیں کہ پاکستان میں حالات بہترہونے پر ان کے لیے وہاں کھیلنا باعث فخر ہوگا ۔