یوم یکجہتی کشمیر:میرپورآزادکشمیر میں منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی‘عوام بھرپورطریقے سے یکجہتی کا مظاہرہ کریں:ڈپٹی کمشنرمیرپورآزادکشمیر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 فروری 2016 14:48

یوم یکجہتی کشمیر:میرپورآزادکشمیر میں منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی ..

میرپور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03فروری۔2016ء)میرپورآزادکشمیرکے ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے ضلع بھر کی تمام سیاسی ،سماجی ،مذہبی جماعتوں،انجمن تاجراں ،چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ،ٹرانسپورٹرورں ،وکلاء،صحافیوں ،سرکاری جریدہ و غیر جریدہ ملازمین تنظیموں ،سول سوسائٹی کے اراکین ، سکولوں کے طلباءو استاتذہ کرام کے علاوہ زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 05فروری یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پورے جوش و جذبہ اور ملی بیداری ثبوت دیتے ہوئے مرکزی تقریب جو منگلا پل پر منعقد ہوگی میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

ٹھیک 9 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے ۔ ایک منٹ کی خاموشی کے بعد پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام منگلا پل پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں مرکزی تقریب میں شرکت کرنے والے شرکاءصبح نو بجے احاطہ کچہری میں جمع ہوں گئے جہا ں سے جلوس کی شکل میں قافلہ منگلا پل پر روانہ ہوگا۔یکجہتی کشمیرکے تمام پروگرامز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتظامی افسران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل چوہدری حق نواز،اسسٹنٹ کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب،افسر مال سہیل بشیر، ایڈمنسٹریٹربلدیہ خواجہ ساجد پہلوان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سیدلیاقت حسین شاہ ،تحصیلدار محمد رفیق مغل ، تحصیلدار ڈڈیال موسی خان ، ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مظہراقبال،نائب تحصیلدار چوہدری محمد الطاف کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میںتمام متعلقہ افسران نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کی تفصیلات بتائیں ۔ڈپٹی کمشنرنے تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماﺅں ، انجمن تاجراں، وکلائ، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے کہاکہ وہ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملی بیداری کا ثبوت دیکر بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے ٹرانسپورٹروں اور دیگر مسافر گاڑیوں پر سفر کرنے والوں سے کہا ہے کہ 05فروری یوم یکجہتی کشمیرکے موقع منگلا پل پر منعقد تقریب کے دوران منگلا پل صبح ساڑھے نو بجے تا ساڑھے دس بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھا جائے گا ۔

لہذا مسافراور ٹرانسپورٹر زحضرات پریشانی سے بچنے کے لئے ان اوقات کے لئے متبادل بندوبست کرلیں ۔دریں اثناءیوم یکجہتی کشمیرکے سلسلہ میں آزادکشمیر سپورٹس بورڈ نے تمام اضلاع میں کھیلوں کے پروگرامز کا علان کر دیا ہے اس سلسلہ میں ضلع میرپور میں آزادکشمیر ضلعی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے نمائشی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ نمائشی کرکٹ میچ پاکستان سے DCA ضلع جہلم کی کرکٹ ٹیم اور ضلع میرپور کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

میچ مورخہ 06 فروری 2016 ءکو میرپور کرکٹ اسٹیڈیم بوقت صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو گا ۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال ہوں گے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز ، سابق صدر کرکٹ ایسوسی ایشن ناصر محمود بٹ ، ریجنل صدر AJK کرکٹ ایسوسی ایشن میر عثمان ضلع میرپور کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری صغیر بھی موجود تھے ۔یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سید لیاقت حسین شاہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتائی گی ۔