ملک میں عدل اور مساوات قائم کرکے ہی خوشحال اور مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی کرپشن ‘ لا قانونیت اور اقربا پروری جیسی لعنتوں سے چھٹکارہ حاصل کرکے ہی ترقی پزیر ممالک میں شامل ہو سکتے ہیں ‘اب چند خاندانوں کی نہیں عوام کی باری ہے جو اپنے فیصلے خود کریں گےتحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری محمد سرور اور زاہد حسین کاظمی کا عہدیداروں سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 فروری 2016 15:12

ملک میں عدل اور مساوات قائم کرکے ہی خوشحال اور مستحکم پاکستان کی بنیاد ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03فروری۔2016ء) سابق گورنر پنجاب و مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت ہو رہی ہے اور عوام کی تقدیر کے فیصلے رائے ونڈ کے ڈرائینگ روم میں بیٹھ کر میاں برادران اپنے چند وفاداروں سے مل کر کرتے ہیں جبکہ پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا گیا ہے یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی راہنما زاہد حسین کاظمی کی رہائش گاہ پرکارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ جو وزیر خزانہ پیپلز پارٹی کے دور میں سرکاری محکموں کی نجکاری کے خلاف سڑکوں پر مظاہروں کی قیادت کرتے تھے وہی شخص آج سرکاری اداروں کی گاجر مولی کی طرح نجکاری کرنے میں پُھر تیاں دکھاتے پھر رہے ہیں تحریک انصاف عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے گیاس موقع پر زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کی جماعت ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں واحد جماعت ہے جو تسلسل سے دوسری مر تبہ انٹرا پارٹی الیکشن جیسے مشکل ترین مرحلے میں داخل ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اداروں کی نجکاری کی بجائے ان میں بہتری اور انہیں اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق اور ان کے مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک سے کرپشن ‘ لوٹ مار جیسی لعنت کا خاتمہ اور تعلیم ‘ صحت اورعوام کی فلاح وبہبود کے ایسے منصوبے لائے گی جس سے اس ملک میں بسنے والے 18 کروڑ عوام بلا تفریق فیض یاب ہو سکیں-

متعلقہ عنوان :