کراچی واقعے کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح دبنے نہیں دیں گے، آصف زرداری

بدھ 3 فروری 2016 16:04

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی آئی اے ملازمین کے قتل عام پر دکھ اور افسوس ہے عوام کراچی واقعے کو ماڈل ٹاؤن کی طرح دبنے نہیں دیں گے حکومت کا خوف اور بدحواسی ناقابل معافی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سابق صدر آصف علی زرداری نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن کے ملازمین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں پی آئی اے کے ملازمین کے قتل عام پر شدید دکھ اور افسوس ہوا پرامن مظاہرین پر تشدد ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کرنے والے سزا سے بچ نہیں سکتے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدحواسی اور خوف ناقابل معافی ہے عوام کراچی واقعے کو سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی طرح دبنے نہیں دیں گے ۔

300 ارب رپوے ماہانہ نقصان برداشت کرنے والی قومی ایئرلائن میں اصلاحات کی ضرورت ہیں نجکاری سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :