کمپنیز آرڈیننس کی خلاف ورزی

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو 68 شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے

بدھ 3 فروری 2016 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے 1984 کمپنیز آرڈیننس کی خلاف ورزی میں ملوث کمپنیوں کو 68 شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیشن کے کارپوریٹ نگرانی ڈویژن اور ڈیپارٹمنٹ نے یہ نوٹسسز جاری کئے ہیں اور یہ کمپنیاں سالانہ جنرل میٹنگ اور عبوری اکاؤنٹ کے اندراج ، سیکیورٹی ڈیپازٹ اور ڈائریکٹرز کے انتخابات منعقد کرنے میں ناکام رہی ہیں اس کے علاوہ ان کمپنیوں کو بھی نوٹسسز جاری کئے گئے جو ویب سائیٹ کو درست نہیں کر رہی تھیں یا اکاؤنٹ کو تاخیر سے فائل کر رہی تھیں فائل کرنے سے بالکل قاصر تھیں ڈیپارٹمنٹ نے 60 لسٹڈ کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کیں تھیں ۔