چیف ٹریفک پولیس آفیسرلاہور نے ڈیوٹی سے غیرحاضری پر دو وارڈنزکو نوکری سے برخاست کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 فروری 2016 16:18

چیف ٹریفک پولیس آفیسرلاہور نے ڈیوٹی سے غیرحاضری پر دو وارڈنزکو نوکری ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03فروری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہونے اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر 02 ٹریفک وارڈن نوکری سے برخاست کر دیا۔محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے غیر حاضری،فرائض میں غفلت اور لاپرواہی پر ٹریفک وارڈنزصفدر 2849/TW اور احسن 2117/TW کو نوکری سے برطرف کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے ٹریفک وارڈنز سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز کی محکمہ قدر کرتا ہے ۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹرےفک وارڈنزصفدر اور احسن محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگئے جنہیں دفتر حاضر ہونے کےلئے متعددباران کے گھروں کے پتے پر اطلاع بھی بھجوائی گئی تاہم ٹر یفک وارڈنز نے کوئی رابطہ نہ کیا۔

متعلقہ عنوان :