پاکستان سپر لیگ نئی نسل کا حوصلہ بڑھائے گی:وسیم اکرم

بدھ 3 فروری 2016 16:24

پاکستان سپر لیگ نئی نسل کا حوصلہ بڑھائے گی:وسیم اکرم

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) سابق قومی کپتان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نئی نسل کے نوجوان کرکٹرز کا حوصلہ بڑھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر کا عہدہ ان کیلئے مختلف نہیں کیونکہ وہ دو ہزار دس سے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتا نائٹ رائیڈرز سے منسلک ہیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ڈین جونز کی کوچنگ میں بہترین صلاحیتوں کے مالک کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن کی کپتانی مصباح الحق کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں موجود اسٹار کھلاڑیوں کے سبب نوجوان کھلاڑیوں کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہو گی جو کرس گیل، شین واٹسن،کیون پیٹرسن اور آندرے رسل کے ساتھ کھیل کر بہترین تجربہ حاصل کریں گے جو مستقبل میں بھی ان کے کام آئے گا۔

متعلقہ عنوان :