این اے 89جھنگ میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار، شیخ محمد اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی

بدھ 3 فروری 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے این اے 89جھنگ میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کوکالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے شیخ محمد اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل فیصل آبادنے9اپریل2014کواحمدلدھیانوی کی درخواست پرفیصلہ دیتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے ن لیگ کے شیخ محمد اکرم کی رکنیت نامزدگی میں ولدیت اورشناختی کارڈکے غلط اندراج کے باعث معطل کر دی تھی اور احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا تھا جس پر شیخ محمد اکرم نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ۔

سپریم کورٹ نے 8دسمبر2015 کونے این اے89 میں ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ کیاتھاجو گزشتہ روز سنایاگیا۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے اے این اے89جھنگ میں الیکشن ٹریبونل کااحمد لدھیانوی کی کامیابی کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ن لیگ کے شیخ اکرم کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔