مسلم لیگ(ن) اے جے کے کے نمائندہ وفد کی یوم یکجہتی کشمیر کی تیاری کے حوالے سے وفاقی وزیر اُمور کشمیر سے ملاقات
بدھ 3 فروری 2016 16:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر وگلگت بلتستان چوہدر ی محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر یوم یکجہتی کشمیر کو بھر پور طریقے سے منانے کے لیے مکمل انتظامات کرے۔ اُنہوں نے یہ بات آج مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔جنہوں نے آج صدر مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر ،راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں وفاقی وزیر سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کو بھر پور طریقے سے منانے کے لیے تیاریوں کاجائزہ لیا گیا ملاقات میں راجہ فاروق حیدر نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزادکشمیرمیں مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام کی جانے والی تیاریوں اور تقاریب سے وفاقی وزیر کو بریف کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اس دن کی مناسبت سے ہم اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کریں اور یہ پیغام نہ صرف کشمیر بلکہ دُنیا کے کونے کونے تک پہنچناچاہیے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گی اور اس ضمن میں حکومت پاکستان کشمیر ی بھائیوں کی تمام تر سفارتی ،سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔
وفاقی وزیر نے شرکاء کو بتایا کہ یوم یکجہتی کشمیر کوبھر پور طریقے سے منانے کے لیے تمام ترانتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں او ر اس ضمن میں پاکستان کی تمام تر سیاسی جماعتوں کو اس دن کی تقاریب میں بھر پور شرکت کے لیے درخواست کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.