وسیم اکرم نے ذاتی مصروفیات اورکرکٹ کی خبروں سے متعلق موبائل ایپ متعارف کرادی

بدھ 3 فروری 2016 16:35

وسیم اکرم نے ذاتی مصروفیات اورکرکٹ کی خبروں سے متعلق موبائل ایپ متعارف ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ذاتی مصروفیات اور کرکٹ کے شائقین کو خبروں باخبر رکھنے کے لئے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے۔وسیم اکرم نے کرکٹ سے متعلق خبروں کے لئے ’وسیم اکرم کرکٹ نیوز ایپ‘ متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے شائقین کرکٹ سے جڑی ہر خبر بلا معاوضہ دیکھ، سن اور پڑھ سکیں گے۔

موبائل ایپ کے ذریعے کرکٹ سے متعلق خبریں، ویڈیوز اور سوشل میڈیا اپ ڈیٹس سمیت کالم، ماہرین کے تجزیے اور تبصرے بھی پیش کئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر اس موبائل اپیس کو پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ تک کے لئے بنایا گیا ہے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ برس موبائل ایپ کا ٹرائل لیا اور پھر ایک کرکٹ پنڈت کے طور پر اپنے کام کے لئے اسے بہت ضروری پایا۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سے متعلق خبروں سے متعلق معلومات سے باخبر رکھنے کے لئے موبائل ایپ سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ شائقین اس موبائل ایپ سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔موبائل ایپ کے ڈائریکٹر سائمن ریلے کا کہنا ہے جب ہم کھیلوں کے شائقین کو ان کی پسند کی تمام خبریں ایک ہی جگہ پر فراہم کر سکتے ہیں تو ایسے میں شائقین کی جانب سے انٹرنیٹ پر خبروں کی تلاش بہت عجیب معلوم ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی کرکٹ نیوز ایپ کو اپنے موبائل میں ڈاوٴن لوڈ کریں اور کرکٹ سے متعلق تمام خبریں فری میں حاصل کریں۔دوسری جانب سابق قومی کپتان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نئی نسل کے نوجوان کرکٹرز کا حوصلہ بڑھائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر کا عہدہ ان کیلئے مختلف نہیں کیونکہ وہ دو ہزار دس سے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتا نائٹ رائیڈرز سے منسلک ہیں اور اپنے فرائض کی ادائیگی سے بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ڈین جونز کی کوچنگ میں بہترین صلاحیتوں کے مالک کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جن کی کپتانی مصباح الحق کر رہے ہیں۔ سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم میں موجود اسٹار کھلاڑیوں کے سبب نوجوان کھلاڑیوں کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہو گی جو کرس گیل، شین واٹسن،کیون پیٹرسن اور آندرے رسل کے ساتھ کھیل کر بہترین تجربہ حاصل کریں گے جو مستقبل میں بھی ان کے کام آئے گا۔

متعلقہ عنوان :