امریکی صدر کی نگاہیں باسکٹ بال کمشنر کے عہدے پر مرکوز

باراک اوباما آئندہ برس مدت صدارت کے خاتمے پر یہ پوسٹ سنبھالنے کے خواہشمند

بدھ 3 فروری 2016 16:35

امریکی صدر کی نگاہیں باسکٹ بال کمشنر کے عہدے پر مرکوز

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما ایئرفورس سے دوری کی خواہ کتنی ہی کمی محسوس کیوں نہ کرتے ہوں لیکن باسکٹ بال سے ان کی محبت بھی کچھ کم نہیں جنہوں نے باسکٹ بال کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی میگزین کیلئے انٹرویو کے دوران اوباما سے پوچھا گیا کہ ا?ئندہ برس بیس بال، فٹ بال اور باسکٹ بال کمشنر کی ملازمت میں سے وہ کس کا انتخاب کریں گے تو انہوں نے فوری کہا کہ وہ باسکٹ بال کیلئے زیادہ موزوں ہیں لیکن وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ فٹ بال کمشنر کو سالانہ 44 ملین ڈالرز معاوضہ ملتا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :