سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 8دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا

دہشتگرد لاہور میں دہشتگردی کی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اسی دوران مخبری پر ان کیخلاف کارروائی کی گئی‘ نجی ٹی وی

بدھ 3 فروری 2016 17:09

سی ٹی ڈی نے لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 8دہشتگردوں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور میں کارروائی کے دوران دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا کر 8دہشتگردوں کو گرفتارکر لیا ، گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردوں کو لاہور کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا ، پکڑے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے لاہور کی حساس عمارتوں ، اہم مقامات کے نقشے ، بارودی مواد اور دستاویزات برآمد ہوئیں ، دہشتگرد لاہور میں دہشتگردی کی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ اسی دوران مخبری پر ان کیخلاف کارروائی کی گئی ۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں بارودی مواد کے ذریعے تخریب کاری کے کسی منصوبے کو انجام دینا چاہتے تھے ۔ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جن سے سنسنی خیز انکشافات کی امید ہے ۔

متعلقہ عنوان :