قوم کی تعمیر کوئی کھیل تماشا نہیں ، حقیقی انقلاب لائیں گے،ٹھوس کام کے لیے نعروں کی نہیں، ثابت قدمی اور حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے، 2018تک بجلی کی کمی دور کردیں گے‘ بلوچستان میں معدنیات کے خزانے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے معدنیات کے خزانوں کواپنے مفاد کیلئے استعمال کیا-وزیر اعظم نواز شریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 3 فروری 2016 18:10

قوم کی تعمیر کوئی کھیل تماشا نہیں ، حقیقی انقلاب لائیں گے،ٹھوس کام ..

ہوشاب(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی تعمیر کوئی کھیل تماشا نہیں ، حقیقی انقلاب لائیں گے،ٹھوس کام کے لیے نعروں کی نہیں، ثابت قدمی اور حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے‘ یہ منصوبہ بلوچستان کی ترقی میں اہم قدم ہے، دنیا کا مستقبل اس خطے میں ہے، منصوبے کی تکمیل اور حکومت کی مدد میں آرمی چیف کی خصوصی دلچسپی قابل تحسین ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ بلوچستان کے علاقوں گوادر‘ تربت اور ہوشاب شاہراہ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا یہ منصوبہ صرف کاغذوں پر تھا، ہم نے فوج کی مدد سے اسے عملی جامہ پہنایا، آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے اس کام میں ذاتی دلچسپی لی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ آج بلوچستان میں برابر کی سطح پر ترقیاتی کام ہورہے ہیں، سکیورٹی کی خراب صورتحال کے باوجود شاہراہ کی تعمیر جاری رہی، ہوشاب گوادر شاہراہ گودار بندرگاہ کو ملک کے دوسرے حصوں سے ملائےگی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس سال بلوچستان میں شاہراہوں کے کئی منصوبے شروع کررہے ہیں ، بلوچستان کے لیے آج جس منصوبے پر عمل ہورہا ہے ، میں سمجھتا ہوں کسی نے ایسا سوچا بھی نہ ہوگا، چائنیز نے بھی اعتراف کیا کہ اتنی تیزی سے منصوبے تو چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے جتنی تیزی سے یہاں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں معدنیات کے خزانے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے معدنیات کے خزانوں کواپنے مفاد کیلئے استعمال کیا، بلوچستان کے خزانوں سے بلوچستان بہت فیض یاب ہوگا، بجلی کی پیدا وار کے لیے مقامی کوئلہ استعمال کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں بجلی کے منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں، کل ساہیوال میں بجلی کے منصوبے کا جائزہ لینے گیا، ساہیوال میں بجلی کا منصوبہ جس تیزی ےسے بنایا جارہاہے، اتنا تیز چین بھی نہیں بنایاگیا، ساہیوال میں بجلی کے منصوبے پر تیزی سےکام ہوتا دیکھ کر خوشی ہوئی، ملک میں بجلی کے منصوبے بھی تیزی سے مکمل ہورہے ہیں ،2018 تک بجلی کی کمی دور کردیں گے۔

قبل ازیں بلوچستان کے علاقے ہوشاپ میں ، ہوشاپ گوادر شاہراہ کا افتتاح کیا گیا، تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود 193 کلو میٹر طویل شاہراہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے ، 13 ارب روپے کی لاگت سے 18 ماہ کی قلیل مدت میں تیار ہوئی۔ شاہراہ کی تعمیر سے گوادر سے انڈس ہائی وے کا سفر 400 کلومیٹر کم ہو گیا۔193 کلو میٹر طویل ہوشاپ ، تربت ، گوادر شاہراہ کا آج افتتاح ہوا،وزیراعظم نواز شریف نے شاہراہ کا افتتاح کیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب میں بلوچستان کے گورنر ، وزیراعلیٰ ، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے بھی شرکت کی۔ہوشاپ تربت شاہراہ کو 13 ارب روپے کی لاگت سے18ماہ کی قلیل مدت میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ شاہراہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے،اس کی تعمیر سے گوادر سے انڈس ہائی وے کا سفر 400 کلومیٹر کم ہوگیا۔شاہراہ کی تعمیر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے خصوصی دلچسپی لی۔شاہراہ ایف ڈبلیو او نے تعمیر جس کے دوران ادارے کے26جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔