پہلی نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ

لاہور وائٹس نے ہجویری سپورٹس کو59 رنز سے ہرادیا،محمد نواز مین آف دی میچ قرار پائے

بدھ 3 فروری 2016 18:25

پہلی نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پہلی نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ کا میچ لاہور وائٹس اور ہجویری سپورٹس کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا۔ لاہور وائٹس کے کپتان رضوان نثار نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 53، رضوان نثار 28، محمد شاہد 38، عمران اختر 23 اور کفایت حسین نے 18 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

(جاری ہے)

ہجویری سپورٹس کی طرف سے محمد یوسف نے 2/21، ظفر حی بٹ 1/27، محمد اشفاق 1/34، عاصم صدیق 1/30 اور اکمل شاہ نے 1/34 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ہجویری سپورٹس 27.4 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بناسکی۔ عامر بٹ نے 24، ذوالفقار علی 24 اور میاں منیر نے 14 رنز بنائے۔ لاہور وائٹس کی طرف سے نوید صوفی نے 3/16، کفایت حسین 2/29، مقصود علی 2/30 اور محمد نواز نے 1/33 وکٹ حاصل کیں۔ ولید یعقوب، زبیر ادریس امپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی خزانچی ایل سی سی اے میاں مبین نے محمد نواز کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :