سفارشی عناصر کی جانب سے کراچی آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے ہڑتالیں کی جارہی ہیں ‘پرویزرشید

ناکام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے تین افرادکے خون سے ہولی کھیلی گئی دھرنے نے حکومت کے ڈیڑھ سال ضائع کئے،دھرنے ‘ احتجاج اور ہڑتال کی سیاست سے بے روزگاری بڑھے گی، میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 فروری 2016 18:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سفارشی عناصر کی جانب سے کراچی آپریشن کو ناکام بنانے کیلئے ایسی ہڑتالیں کی جارہی ہیں ‘ ناکام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے تین افرادکے خون سے ہولی کھیلی گئی۔ دھرنے نے حکومت کے ڈیڑھ سال ضائع کئے۔ دھرنے ‘ احتجاج اور ہڑتال کی سیاست سے بے روزگاری بڑھے گی۔

اسلام آباد میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ پرویز رشید اک کہنا تھاکہ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال ناکام ہوچکی ہے محب وطن اور فرض شناس ملازمین کام پر لوٹ بھی آئے تے۔ محب وطن ملازمین نے ہڑتال کی کال کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ہڑتال کے ابوجود فلائٹ آیرشن معمول پر رواں دواں تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے ذریعے بے روزگاری جنم لیتی ہے ملک میں جمہوری عمل اور ترقی کے سفر کو روکنے کی سازش کی جارہی ہے۔

عمران خان دھرنے احتجا اور ہڑتال کی سیاست کررہے ہیں عمران خان کے ہاتھ بلے کیلئے اتنے بے تاب ہیں کہ انہوں نے نئی دہلی میں نریندر مودی سے بھی بلے کا مطالبہ کردیا ۔ وہ پاکستان کو برباد کرنے کی سیاست کرتے ہیں جبکہ وزیراعظم اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے پی آئی اے ملازمین کو چھ ماہ کی مہلت دی تھی اس مہلت سے انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا ۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ جس قانون کی بات کرتا ہے اس قانون کو پیپلزپارٹی نے دو دفعہ استعمال کیا۔ ہم نے بھی پاکستان کے مفاد میں ہی قانون استعمال کیا ۔ کیا یہ پہلے سیاہ قانون نہیں تھا ۔ تو اب یہ کیسے سیاہ قانون ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد کی لئے کسی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ ہم س سازش کو قطعاً ناکام بنادیں گے۔ ڈیڑھ سال کے اس دھرنے اور احتجاج کی سیاست نے ہمارا وقت ضائع کردیا۔ مزید اسی طرح نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت کا اگلا اقدام کیا ہوگا وہ یہ ہے کہ ہم اپنی دھرتی کو ترقی پر گامزن کرنا چاہیے۔