پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی نے ایونٹ کا تیسرا ایڈیشن پاکستان میں کرانیکا اعلان کر دیا

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے کچھ میچز لاہور اور کراچی میں بھی کرائے جائیں گے، سیٹھی

بدھ 3 فروری 2016 18:55

پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی نے ایونٹ کا تیسرا ایڈیشن پاکستان میں کرانیکا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چیئر مین اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی گورننگ بورڈ کے ممبر نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن پاکستان میں کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے کچھ میچز لاہور اور کراچی میں بھی کرائے جائیں گے۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستا ن میں سکیورٹی کے حالات خراب ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات میں کروانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیوی آل راوٴنڈر شین واٹسن بھی یہ کہ چکے ہیں کہ پاکستان میں حالات بہترہونے پر ان کے لیے وہاں کھیلنا باعث فخر ہوگا۔ ۔