ملکی ترقی ، معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے قومی یونیورسٹیاں،آئی بی اے جیسے ادارے اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں جس کیلئے وہ تحسین کے مستحق ہیں، ممنون حسین
حکومت ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی خواہشمند ہے، اعلی تعلیم کیساتھ نوجوانوں کی کردار سازی کی بھی ضرورت ہے ،ہائر ایجوکیشن کمیشن اس مقصد کیلئے اپنا کردار اداکرے، صدر مملکت کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ، ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، وائس چانسلر اے آئی او یو، ڈین انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے گفتگو
بدھ 3 فروری 2016 20:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ملکی ترقی اور اس کی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے قومی یونیورسٹیاں اور آئی بی اے جیسے ادارے اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں جس کیلئے وہ تحسین کے مستحق ہیں۔ صدر پاکستان ایوان صدر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر معصوم یوسف زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ،ڈ اکٹر شاہد صدیقی وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ڈین ڈاکٹر عشرت حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔
صدر مملکت نے ڈاکٹر مختار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی خواہش مند ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کی کردار سازی کی بھی ضرورت ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اس مقصد کیلئے اپنا کردار اداکرے۔صدر مملکت سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین اور ڈائیریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ آئی بی اے اپنے اعلی تعلیمی معیار اور اپنے طلباء کی صحیح معنوں میں رہنمائی کرکے ایک اہم قومی فریضہ ادا کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ میں آئی بی اے کا کردار بہت اہم ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ قائدانہ صلاحیت کے حامل پیشہ ور افراد کی تیاری میں اپنا یہ کردار بہ بخوبی ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عشر ت حسین نے آئی بی اے کے معاملات میں گہری دلچسپی لینے پر ان کا چکریہ ادا کیا۔صدر مملکت سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی قومی سطح پر تعلیم کے فروغ میں بہت خدمات ہیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبا کو ان کے گھروں پر جدید تعلیم کی سہولت فراہم کر کے ایک بڑی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ملک میں تعلیم کے فراغ کیلئے یہ یونیورسٹی اپنا کردار اسی جذبے کیساتھ اد کرتی رہے گی۔دریں اثناء صدر مملکت سے ڈاکٹر معصوم یوسف زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ اور اسلامی کورسز کا جاری کرنا اس ادارے کی نمایاں خدمات ہیں جو وہ ادا کررہی ہے اور اسلامی معاشرے میں کردار سازی کیلئے بھی اسلامی یونیورسٹی کا اہم کردار ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.