حاکم دبئی نے وزیر کی اسامی کا اعلان ٹوئٹر پرکردیا
ہر جامعہ تین طلبہ اور 3 طالبات کو نامزد کردے ،کسی ایک کو بطور وزیر منتخب کرلوں گا،محمد بن راشد آل مکتوم
بدھ 3 فروری 2016 21:01
بوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) متحدہ عرب امارت کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم اپنی دلچسپ شخصیت اور منفرد کاموں کی وجہ سے مشہور ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کوبھی انہوں نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر جاری ٹوئیٹس کے ذریعے سب کو حیران کردیا۔ شیخ محمد نے ٹوئیٹر پیغام میں ریاست کی تمام جامعات سے مطالبہ کیا ہے کہ ہر جامعہ 3 طلبہ اور 3 طالبات کو نامزد کردے تاکہ وہ ان میں سے کسی کو بطور وزیر منتخب کرلیں۔
نامزد طلبہ و طالبات کے لیے ضروری ہے کہ وہ گزشتہ دو سالوں کے دوران جامعہ سے فارغ التحصیل ہوئے ہوں یا پھر جامعہ میں آخری سال میں زیر تعلیم ہوں۔ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر عربی اور انگریزی میں کیے گئے ٹوئیٹس میں شیخ محمد کا کہنا ہے کہ وہ 25 برس سے کم عمر کوئی نوجوان مرد یا خاتون کا چناؤ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ نوجوانوں کے امور کی نمائندگی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں بطور وزیر اپنے فرائض سرانجام دے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
-
پینٹاگون نے ٹیکٹیکل میزائل یوکرین منتقل کردیے، روسی میڈیا
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.