روس کے ساتھ کھلی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، یوکرائنی صدرکاانتباہ

بدھ 3 فروری 2016 21:03

روس کے ساتھ کھلی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، یوکرائنی صدرکاانتباہ

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 فروری۔2016ء) یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے کہا ہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان کھلی جنگ کا خطرہ پچھلے سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ چکا ہے، مِنسک امن معاہدے پر عمل درآمد یک طرفہ نہیں ہو سکتا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن اخبارسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ان کے ملک کے خلاف ’انفارمیشن کی جنگ‘ شروع کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مِنسک امن معاہدے پر عمل درآمد یک طرفہ نہیں ہو سکتا۔ خیال رہے کہ اسی معاہدے کے تحت مشرقی یوکرائن میں فائربندی ممکن ہو پائی تھی۔

متعلقہ عنوان :