ملکی ترقی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے قومی یونیورسٹیاں اہم کردار ادا کر ر ہی ہیں
صدر ممنون حسین کی ایچ ای سی کے چیئرمین اور مختلف یونیورسٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 3 فروری 2016 21:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ ملکی ترقی اور اس کی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے قومی یونیورسٹیاں اور آئی بی اے جیسے ادارے اہم کردار ادا کر ر ہے ہیں جس کے لیے وہ تحسین کے مستحق ہیں۔ وہ ایوان صدر میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر معصوم یوسف زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ،ڈ اکٹر شاہد صدیقی وائس چانسلر علامہ اقبال یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ڈین ڈاکٹر عشرت حسین سے ایوان صدر میں ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے الگ الگ ملاقات کی۔
صدر مملکت نے ڈاکٹر مختار احمد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں اعلی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی خواہش مند ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کی کردار سازی کی بھی ضرورت ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اس مقصد کے لئے اپنا کردار اداکرے۔ صدر مملکت سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈین اور ڈائیریکٹر ڈاکٹر عشرت حسین نے ملاقات کی اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ آئی بی اے اپنے اعلی تعلیمی معیار اور اپنے طلباء کی صحیح معنوں میں راہنمائی کرکے ایک اہم قومی فریضہ ادا کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ میں آئی بی اے کا کردار بہت اہم ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ قائدانہ صلاحیت کے حامل پیشہ ور افراد کی تیاری میں اپنا یہ کردار بہ بخوبی ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عشر ت حسین نے ا ٓئی بی اے کے معاملات میں گہری دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی قومی سطح پر تعلیم کے فروغ میں بہت خدمات ہیں اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلبا کو ان کے گھروں پر جدید تعلیم کی سہولت فراہم کر کے ایک بڑی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ملک میں تعلیم کے فراغ کے لئے یہ یونیورسٹی اپنا کردار اسی جذبے کے ساتھ اد کرتی رہے گی۔ دریں اثناء صدر مملکت سے ڈاکٹر معصوم یوسف زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس یونیورسٹی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ اور اسلامی کورسز کا جاری کرنا اس ادارے کی نمایاں خدمات ہیں جو وہ ادا کررہی ہے اور اسلامی معاشرے میں کردار سازی کے لئے بھی اسلامی یونیورسٹی کا اہم کردار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.