عوامی تحریک کا سانحہ کراچی کے خلاف اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ
پی آئی اے ملازمین کے قتل کے ذمہ دار حکمران ہیں ،ملک میں ریاستی دہشت گردی،ظلم و جبر کاقانون ہے،مقررین کا خطاب
بدھ 3 فروری 2016 21:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 فروری۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے زیر اہتمام سانحہ کراچی کے خلاف اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں عوامی تحریک ،عوامی تحریک ویمن ونگ،عوامی تحریک یوتھ ونگ،مصطفوی سٹوڈنٹس کے کارکنا ن نے شرکت کی ،مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،اس موقع پر صدر عوامی تحریک اسلام آباد ابراررضاایڈووکیٹ،فاروق بٹ،ویمن لیگ کی عاصمہ عمر،روبینہ سہیل،طیبہ سلیم،اشتیاق میر، ایڈٖووکیٹ،غلام علی خان،ملک طاہر جاوید،احسان اﷲ سیال،اجمل چوہدری،روبینہ سہیل،طیبہ سلیم،نعمان کریم،رانا ساجد حسین،سفیان صابر،صدیق بٹ،محمدسلیم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد حکمرانوں کے ہاتھ کھل گئے ہیں،بے گناہ نے عوام کو قتل کرنا حکمرانوں کا مشغلہ بن چکا،حکمرانوں کے نزدیک انسانیت کی کوئی اہمیت نہیں ہے، پرویز رشید نے ایک روز قبل دی گئی دھمکی دی اور کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی اور نوکریوں سے برطرف کر دیا جائے گا اس پر عمل کر کے دکھا دیا،اسی طرح پنجاب کے عذیربلوچ رانا ثناء نے کہا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے کارکنوں کے جن نکال دیں گے،تو سانحہ ماڈل ٹاؤن بپا کر کے بتا دیا کہ دہشت گرد حکمران کچھ بھی کر سکتے ہیں ، مقررین نے کہا کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کو انصاف مل جاتا تو درندہ صفت حکمرانوں کو مزید بے گناہوں کی جانیں لینے کی جرأت نہ ہوتی، انہوں نے پی آئی اے کے ملازمین کے پرامن احتجاج پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت اور بے گناہوں کی اموات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بد ترین جمہوری آمریت قائم ہے ،جمہوریت کے نام پر کالاقانون نافذ ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.