کوئٹہ گلیدیٹرز کو پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ سے قبل بڑا دھچکا، سری لنکا کے تھسارا پریرا اور جیڈ ڈرنبیچ ٹورنامنٹ سے آوٹ

muhammad ali محمد علی بدھ 3 فروری 2016 21:26

کوئٹہ گلیدیٹرز کو پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ سے قبل بڑا دھچکا، ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 فروری 2016ء) کوئٹہ گلیدیٹرز ٹیم کا حصہ سری لنکا کے تھسارا پریرا اور جیڈ ڈرنبیچ پاکستان سپر لیگ سے آوٹ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا آغاز کل سے دبئی میں ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیدیٹرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تاہم افتتاحی میچ سے قبل کوئٹہ گلیدیٹرز کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ کوئٹہ گلیدیٹرز ٹیم کا حصہ سری لنکا کے تھسارا پریرا اور جیڈ ڈرنبیچ پاکستان سپر لیگ سے آوٹ ہو گئے ہیں۔ تھسارا پریرا کو ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے این او سی نہیں مل پایا جبکہ جیڈ ڈرنبیچ زخمی ہونے کے باعث ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔