Live Updates

( ن) لیگ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کے قریبی ساتھی کو اسلام آباد کے ڈپٹی میئر کے عہدے کیلئے نامزد کر دیا، پارٹی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

بدھ 3 فروری 2016 23:53

( ن) لیگ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کے قریبی ساتھی کو اسلام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 3فروری۔2016ء) مسلم لیگ( ن) نے ٹیکسلا سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی غلام سرور کے قریبی ساتھی محمد اعظم کو اسلام آباد کے ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے نامزد کر دیا ، جس سے پارٹی کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تین ڈپٹی میئر میں سے ایک کو ٹیکسلا سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے محمد اعظم کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈپٹی میئر کے لئے نامزد کر دیا گیا ہے ۔

محمد اعظم بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈر کو شکست دیکر چیئرمین منتخب ہوئے تھے ۔ان کا شمار پاکستان تحریک انصاف رہنما اور رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے جبکہ تحریک انصا ف کے دھرنے میں بھی محمد اعظم کافی سرگرم رہے ۔انکی نامزدگی پر مسلم لیگ ن کے بعض رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات