سپرباؤل کے دورن امریکی 1 ارب 30کروڑ چکن ونگز کھائیں گے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 4 فروری 2016 00:05

سپرباؤل کے دورن امریکی 1 ارب 30کروڑ چکن ونگز کھائیں گے

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری۔2016ء)امریکا کے سب سے بڑے کھیل سپر باؤل کی گولڈن جوبلی کو منانے کے لیے امریکی اس سال اس ٹورنامنٹ کے دوران 1 ارب 30کروڑ چکن ونگز کھائیں گے۔ 1ارب 30کروڑ چکن ونگز کا مطلب ہے کہ اگر یہ تمام چکن ونگز 32 سٹیڈیمز کی ہر سیٹ پر بیٹھے ہوئے افراد کو دئیے جائیں تو ہر ایک کے حصے میں 600 ونگز آئیں گے۔اتنے چکن ونگز اگر امریکا کی تمام آبادی میں تقسیم کیے جائیں تو ہر امریکی کے حصے میں 4 ونگز آئیں گے۔

(جاری ہے)

اتنی زیادہ چکن ونگز کی تعداد کو اگر برونکوس سٹیڈیم ، ڈینور سے پینتھر سٹیڈیم ، شمالی کیرولینا کے درمیان لائن بناکر رکھا جائے تو ایک نہیں .53 لائنیں بن سکتی ہیں۔ نیشنل چکن کونسل ، جو ایک غیر تجارتی ادارہ اور امریکی مرغبانی کی صنعت کا ترجمان ہے ،کے مطابق امریکی اس سال پچھلے سال کی نسبت 37.5 ملین زیادہ چکن ونگز استعمال کریں گے ، جو پچھلے سال سے 3فیصد زیادہ ہے۔این ی سی کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس تعداد میں سے 75فیصد بڑے بڑے ریسٹورنٹ فراہم کریں گے۔