پی آئی اے کے طیارے آج بھی اڑان نہیں بھر سکیں گے

جمعرات 4 فروری 2016 11:14

پی آئی اے کے طیارے آج بھی اڑان نہیں بھر سکیں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4فروری2016ء)پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ڈیڑھ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں ، طیارے آج بھی اڑان نہیں بھر سکیں گے،ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے،مطالبات کی منظوری تک کام نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی مجوزہ نج کاری کے خلاف ملازمین کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ طیارے آج بھی نہیں اڑیں گے اور مطالبات کی منظوری تک کام رُکا رہے گا ۔

ہڑتال کے باعث اب تک ڈیڑھ سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ دوسری جانب ڈی جی رینجرز نے پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے ۔پی آئی اے کی نج کاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر فلائٹ آپریشنز دو روز سے مکمل بند ہے۔