پی ایس ایل : پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیٹرز کے مابین آج رات ہوگا

جمعرات 4 فروری 2016 11:35

پی ایس ایل  : پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈیٹرز کے مابین ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4فروری- 2016ء) پاکستان سپرلیگ کا افتتاحی میچ کل دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا ۔ اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیموں میں سٹار کھلاڑیوں کی بھرمار ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی ٹیم میں ماردھاڑ کے سپیشلسٹ بلے بازوں کی کمی نہیں ، مصباح الحق بولرز کی دھنائی لگانا خوب جانتے ہیں جب کہ خالد لطیف، شین واٹسن اور بریڈ ہیڈن بھی حریفوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں ۔

کوئٹہ کی قیادت دھوکہ نہ دینے والے سرفراز احمد کریں گے جب کہ احمد شہزاد ، اعزاز چیمہ، اسد شفیق سمیت کئی نامور کھلاڑی کوئٹہ میں جگمائیں گے ۔ دونوں ٹیموں نے افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے تیاریاں تیز کردیں ہیں ۔