کسی سٹارکیساتھ فلم کرنا کامیابی کی ضمانت نہیں‘ اداکارہ ماورا حسین

جمعرات 4 فروری 2016 11:52

کسی سٹارکیساتھ فلم کرنا کامیابی کی ضمانت نہیں‘ اداکارہ ماورا حسین

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 فروری۔2016ء) اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈمیں کسی بڑے نام یا اسٹارکے ساتھ پہلی فلم کرنا کامیابی کی ضمانت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ایک نئے اداکار کے ساتھ کیریئر شروع کرنے کے متعلق 23 سالہ ماورا کا کہنا ہے کہ کسی خان کے ساتھ پہلی فلم کرنے سے بالی وڈ میں ہٹ ہونے کی سو فیصد ضمانت نہیں ہوتی ہے۔ ماورا کا کہنا تھا کہ نئے اداکار کے ساتھ بہترین اسکرپٹ ملے اور اسے صرف اس وجہ سے چھوڑ دوں کیونکہ اس میں خان نہیں ہیں تویہ اپنے ہاتھوں اپنا ہی نقصان کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ماورا حسین نئے اداکار ہرش وردھن رانے کے ساتھ فلم ”صنم تیری قسم“ سے بالی ووڈ میں اپنا کریئر شروع کر رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :