کراچی سے 2 نوسرباز گرفتار، سونے کے سیکڑوں جعلی بسکٹ برآمد

ملزمان سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنا کر جعلی سونے کے بسکٹ فروخت کرتے تھے۔ پولیس

جمعرات 4 فروری 2016 11:54

کراچی سے 2 نوسرباز گرفتار، سونے کے سیکڑوں جعلی بسکٹ برآمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 فروری۔2016ء) پولیس نے شاہ فیصل کالونی سے 2 نوسربازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سونے کے سیکڑوں جعلی بسکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں چھاپہ مار کر 2 نوسز بازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 417 سونے کے جعلی بسکٹ برآمد کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ایس پی شاہ فیصل کالونی کے مطابق ملزمان ظفر اور منصور عوام کو بے وقوف بنا کر جعلی سونے کے بسکٹ فروخت کرتے تھے، ملزمان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :