بھارت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کو تحفظ دینے کے لئے ”لو کمانڈوز“ کے نام سے گروپ بن گیا
نوبیاہتہ جوڑوں کو تحفظ دینے والے گروہ میں وکیل اور رضاکار شامل
جمعرات 4 فروری 2016 11:57
(جاری ہے)
لڑکے اور لڑکیاں ان کی ٹیلی فون ہیلپ لائن یا ویب سائٹ کے ذریعے ان سے رابطہ کرتے ہیں جب کہ ”لوکمانڈوز“ انہیں ہرطرح کی مدد فراہم کرتے ہیں اور بھارت بھر میں انہیں محفوظ علاقوں میں رہائش دیتے ہیں۔
”لو کمانڈوز“ کے نام سے یہ گروپ گزشتہ 6 برسوں میں وہ 40 ہزار سے زائد جوڑوں کو مدد اور تحفظ فراہم کرچکے ہیں جو ان کے سیکڑوں رضاکاروں کے ذریعے ممکن ہوئی ہے۔”لوکمانڈوز“ نامی اس گروپ کا کہنا ہیکہ محبت کرنا اور پسند کی شادی کرنا کوئی جرم نہیں جب کہ بھارتی سماج میں اب بھی کئی جگہ اسے جرم سمجھا جاتا ہیاور خصوصاً لڑکیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ بھارت میں ذات برادری کا سخت نظام رائج ہے جو مختلف قوموں اور برادریوں کے درمیان شادی میں ایک رکاوٹ بن جاتا ہے جب کہ 2 مخالف گروہ کے لڑکا اور لڑکی کی شادی بسا اوقات فسادات کو بھی جنم دیتی ہے۔گروپ کے سربراہ کے مطابق کچھ جوڑے ان کے پاس چند گھنٹے ٹھہرتے ہیں اور کچھ کئی ماہ تک رکتے ہیں اور اس کیلیے ان کے پاس بہت کم بجٹ ہوتا ہے کیونکہ ان کے تمام تمام رضاکار عام افراد ہیں۔ گروپ کے ایک اور رکن کے مطابق جوڑے ان کے بچوں کی طرح ہیں اور وہ انہیں محبت اور دلاسہ دینے کی کوشش کرتے ہیں، اگر وہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو ان کی فوراً شادی کرادی جاتی ہے جب کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر فون کا جواب دیا جائے اور ہر جوڑے کو مدد فراہم کی جائے۔نتیجے کے طور پر لوکمانڈوز سے نفرت کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور کئی پنچائتوں نے ان کے سروں کی قیمت بھی رکھی ہے اور روزانہ انہیں دھمکیاں موصول ہوتی ہیں۔ اسی طرح کئی والدین لڑکیوں کو من پسند جگہ شادی نہیں کرنے پر قتل کرنا چاہتے تھے جن کی زندگیاں بچائی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.