پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس فروری کے تیسرے ہفتے میں ہو گا

جمعرات 4 فروری 2016 12:06

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس فروری کے تیسرے ہفتے میں ہو گا

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار4فروری- 2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس لاہور میں ہو گا ، اجلاس میں فیڈریشن کے آئین میں ترامیم کے لئے ایک ریویو کمیٹی اور ڈسپلنری کمیٹی کی تشکیل کی منظوری لی جا ئے گی ۔ اس کے علاوہ فیڈریشن کے ڈی جی ، ڈائریکٹر ڈویللپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک اور سنئیر ٹیم کے ہیڈ کوچ کی منظوری لی جا ئے گی ۔۔ بورڈ اراکین کو حکومت کی جانب سے ملنے والی گرانٹ ، کھلاڑیوں کو ادا کی جانے والی رقوم سپر لیگ کے منصوبے اور ویمن ہاکی کے حوالے سے بریفنگ دی جا ئے گی ۔