’عمران خان ذہنی مریض ہیں‌اور میں ان کا معالج ہوں‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 4 فروری 2016 12:09

’عمران خان ذہنی مریض ہیں‌اور میں ان کا معالج ہوں‘

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 فروری 2016ء): لاہور میں میڈیا سے گفتو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو ذہنی مریض قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان ذہنی مریض ہیں اور میں ان کا معالج ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان کا علاج بھی بتایا اور ان کو مفت مشورہ بھی دے ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے علاج کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کو بھی تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کے لیے ایک چھوٹا ٹرانسفارمر بنانے کا بھی کہا ہے تا کہ ان کے میٹر کو ریورس کیا جا سکے۔ انہوں نے عمران خان سے متعلق مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: